قوم سے معذرت خواہ ہوں سونے کا تمغہ نہیں جیت سکا،شاہ حسین
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے باکسر شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ نہ جیتنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے پاکستانی باکسر شاہ حسین شاہ نے سمائ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے میڈل ملنے پر خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قوم سے معذرت خواہ ہوں کہ سونے کا تمغہ نہیں جیت سکا۔بہت محنت اور برداشت کے بعد اس لیول پر آتے ہیں۔ فائٹ کرنے کے لیے ہر قیمت بہترین تیاری درکار ہوتی ہے۔عالمی سطح پر اکیلے مقابلے کرنا آسان نہیں ہوتا،کوچز اور سپورٹ اسٹاف کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔اگلی بار مزید بہتر تیاری کے ساتھ آؤں گا۔