کے پی ایل سیزن ٹو، مظفرآباد ٹائیگرز کی تیاریاں جاری
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کیلئے مظفرآباد ٹائیگرز کی تیاریاں جاری ہیں۔ سکواڈ نے نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ٹریننگ کی۔ نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹائیگرز اسکواڈ کی ٹریننگ سیشن کی نگرانی کی۔