• news

پشاور زلمی ،زلمی فاونڈیشن کا ارشد ندیم کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی، زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ میں ریکارڈ ساز کارکردگی کے بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے دس لاکھ روپے کااعلان کیا۔جاوید آفریدی نے کہا کہ کامن ویلتھ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم پر پوری قوم کو ناز ہے اور پوری امید اور دعا یے کہ ارشد ندیم مستقبل اور خصوصی طور پر آئندہ اولمپکس میں بھی پاکستان کاسبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن