بلوچستان میں جشن آزادی کے نمائشی مقابلے 14اگست کو ہونگے
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) بلوچستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام صوبے میں جشن آزادی کھیلوں کے نمائشی مقابلے 14 اگست کو ہونگے۔ بلوچستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر مسں اختر خان نے بتایاکہ جشن آزادی مقابلوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور جشن آزادی کے موقع پر صوبے میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے کی تمام متعلقہ ایسوسی ایشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے، اپنے علاقوں میں نمائشی مقابلے منعقد کروائیں تاکہ یہ دن شایان شان طریقے سے منایا جا سکے۔ ان مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔