پی ٹی آئی پر پابندی نہ لگنے سے امپورٹڈ حکومت کو مایوسی ہوئی :محمدمظہر
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما محمدمظہر المعروف پومی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں عمران خان اور پی ٹی آئی پر پابندی نہ لگنے سے امپورٹڈ حکومت کو پھر مایوسی ہوئی الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال سے مسلسل چل رہا ہے تحریک انصاف نے کبھی بھی اس پراثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی تحریک انصاف کی فنڈنگ باقاعدہ طریقہ کار کے ذریعے کی گئی ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگوکرتے کیا اس موقع پر زکریا شاہین سمیت دیگربھی موجودتھے۔