• news

قوم اتحادو یگانگت کا مظاہرہ  کرے:شیخ طاہر محمود 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے ضلعی صدرشیخ طاہر محمود نے کہا ہے کہ محرم الحرام پہلا اسلامی مہینہ اور نواسۂ رسول ؐسیدالشہداء ان کے خاندان جانثار ساتھیوں کی شہادتوں جرأت ، حمیت ، عزم استقلال اور حق کے لیے ڈٹے رہنے کی عظیم داستان ہے دین اسلام کی آبیاری شہیدان کربلا کے مقدس خون سے ہوئی، اپنے ایک بیان میں شیخ طاہر محمود نے کہا کہ محرم الحرام کی حرمت کے پیش نظر قوم اتحادو یگانگت کا مظاہرہ کرے اور پیغام حضرت حسینؓ کے فلسفہ کو قلوب واذہان میں اتارے اگرآج بھی مسلمان ممالک سیدالشہداء اور بی بی سیدہ زینب کے پیغام پر عمل کریں تو دنیا کی عظیم اقوام بن سکتے ہیں اور جگہ جگہ مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کاخاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔، انہوں نے کہا کہ دین پر سب کچھ قربان کردینا ہی حسینیت ہے دین افضل ،محترم ،مقدم اور اولیت کا درجہ رکھتا ہے ہمیں دین کے مقابلے میں دنیا اور مفادات کو ہرگز ترجیح نہیں دینی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن