• news

  عمران خان صادق اور امین نہیں رہے: عمران اعجاز ڈوگر 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما ملک عمران اعجاز ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے قیام کیلئے بیرون ملک سے اربوں روپے وصول کئے، ای سی پی کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، عمران خان نے بیرونی آقاؤں کی ایماء پر ملکی معیشت کا جنازہ نکالا اور پاکستان کو دیوالیہ بنانے کی کوشش کی انکی اس سازش کا خاتمہ کر کے پی ڈی ایم نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، اپنے ایک بیان میں ملک عمران اعجاز ڈوگر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار کی ناقص معاشی اور مالیاتی پالیسیوں نے ملک کو مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ میں دھکیلا جبکہ ن لیگ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مخلوط حکومت کی تشکیل پر راضی ہوئی، انہوں نے کہا کہ ای سی پی کے فیصلے کے بعد عمران خان اب لوگوں سے منہ چھپا رہے ہیں اور آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی اب قریب ہے عمران خان کو سمجھ لینا چاہئے کہ جھوٹ کی کوئی عمر نہیں ہوتی آخر کار سچ غالب آکر رہتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن