• news

مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے:سجاد حسین 


 بھکھی (نمائندہ نوائے وقت )تحریک انصاف پر پابندی بھی لگے گی اور عمران خان کو نااہل بھی قرار دیا جائے گا ان کے چہروں سے صادق اور امین کا میک اپ اب اتر چکا ہے عوام ان کے اصلی چہروں کو پہچان چکی ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن سید سجاد حسین شاہ المعروف بگے شاہ امیدوار پی پی 141 نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو نیازی کے پیدا کئے گئے بحرانوں سے نکال سکتی ہے تحریک انصاف کی چوری ثابت ہو چکی ہے ایک سوال کے جواب میں سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ بہت جلد میاں محمد نواز شریف ملک میں واپس آجائیں گے اور آئندہ انتخابات میں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے آئندہ انتخابات میں نہ عمران خان ہوں گے اور نہ ان کے حواری عوام ان کو مسترد کرچکے ہیں شہباز شریف کی محنت اور مثبت پالیسیوں سے ملک کی تقدیر بدلے گی اور عوام کو ریلیف میسر ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن