• news

عدالتیں ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے فیصلے کرتی رہی ہیں: چیف جسٹس  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتیں عوام کے بنیادی حقوق کا ہمیشہ ادراک رکھتی ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فیصلے جاری کرتی رہی ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز'' اقلیتی حقوق عملدرآمد فورم'' کے چیئرمین   سیموئل پائر کی سربراہی میں آنے والے  10 رکنی اقلیتی وفد کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس نے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اقلیتی برادریوں کے تعاون کو سراہا، انہوں نے قومی اقلیتی دن کے موقع پر  مبارکباد دی اور کہا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے کرک میں تیری مندر پر حملے کا نوٹس لیا اور صوبائی حکومت کو مندر کی بحالی اور تعمیر نو کے اخراجات شرپسندوں سے وصول کرنے کی ہدایت کی وفد نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن