• news

بھارت آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست سے باز رہے: پاکستان 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ آج کا ہندوستان ایک غیر اعلانیہ ’ہندو راشٹرا‘ ہے۔ ایسا ہندوستان جہاں دیگر مذہبی اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ یا رواداری نہیں۔ بھارتی اخبار  کے مطابق بھارتی نشریاتی ادارے دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو یادگاری دن کے طور پر منانے کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 'ہمارے لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال یہ تقریب 75 پناہ گزین کالونیوں کے حوالے سے خاموش مارچ کے ساتھ منائی جائے گی جبکہ یونیورسٹیوں اور کالجوں سمیت 5 ہزار سے زائد مقامات پر سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ بھارتی حکومت کے اس فیصلے پر پاکستان کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے ترمیمی ایجنڈے کے تحت بی جے پی-آر ایس ایس کی قیادت میں چلنے والی حکومت نے پھر سے منافقانہ اور یک طرفہ طور پر 1947میں آزادی کے بعد رونما ہونے والے الم ناک واقعات اور بڑے پیمانے پر ہجرت کو دعوت دینے کی کوشش ہے۔ اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قیادت کو درحقیقت اذیت، تکلیف کا ادراک ہے تو بھارتی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حالات بہتر کرے۔ بھارت تاریخ کی گزشتہ سات دہائیاں ناقابل تردید ثبوتوں سے بھری پڑی ہیں، تاریخ نے ثابت کیا کہ ہندوستان کی سیکولرازم کی حمایت ایک دھوکہ تھا۔ بھارتی مسلم آبادی کو امتیازی سلوک، ظلم و ستم کا سامنا، سیاسی و سماجی طور پر علیحدہ کر دیا گیا۔ بھارتی حکومت آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست کرنے سے باز رہے، ہندوستانی حکومت ان لوگوں کی یادوں کا مخلصانہ احترام کرے جنہوں نے بہتر مستقبل کے لیے قربانیاں دیں۔

ای پیپر-دی نیشن