یوم عاشور:ـریسکیو 1122نے58391 عزاداروں کو ریسکیو سروس فراہم کی
لاہور(نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں محرم کے دوران3322 مجالس وماتمی جلوس کو ایمرجنسی کور فراہم کرتے ہوئے کل58391 عزاداروں کو ریسکیو سروس فراہم کی۔ ان ماتمی جلوسوں کے دوران زخمی ہونے والے معمولی نوعیت کے57246 عزاداروں کے زخموں کو جراثیم کش ادویات سے دہوتے ہوئے انہیں موقع پر مرہم پٹی کی گئی جبکہ 1145شدید نوعیت کے زخمی عزاداروں کو پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی ریسکیو پنجاب نے ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں یوم عاشور کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔