• news

افغانستان: صوبہ تخار میں 1500 بچے ڈائریا سے متاثر 


کابل (اے پی پی) افغانستان کے صوبہ تخار میں ڈائریا سے1500 بچے متاثر ہوئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے محکمہ صحت کے اہلکار نے بتایا کہ ملک کے شمالی صوبہ تخار میں گزشتہ ہفتے کے دوران  ڈائریا سے 1500متاثر ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے پیڈیاٹرکس وارڈ کے انچارج حفیظ اللہ عاطفی نے  بتایا کہ زیر علاج بچوں کی عمریں8 سال سے بھی کم ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے مرکز اور اضلاع میں اس بیماری کے پھیلنے کی وجہ گرم موسم اور آلودہ پانی کا استعمال ہے۔

ای پیپر-دی نیشن