لاہور پولیس کاکرائے کے قاتلوںکیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس نے شہر میں کرائے کے قاتلوں( شوٹرز) کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق شہر کی کی تعداد بڑھنے لگی ۔شہر میں 17 بڑے گینگز کے پاس 150 سے زائد کرائے کے قاتل (شوٹرز ) موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ کی جانب سے سپیشل رپورٹ میں جن گینگز کا نام شامل کیا گیاہے ،ان میں اویس چیمہ گروپ اسلام پورہ، قیصر بٹ گروپ لکھو ڈیر مناواں ، خالد میو گروپ کوٹ لکھپت ، عمران کالی گروپ نشتر کالونی ، عابد باکسر گروپ،حافظ ثانی و حافظ سمیع گروپ ،میر عبداللہ گروپ، کنوں گروپ شمالی لاہور،مودہ سودہ گروپ راوی روڈ، لالہ شہباز گروپ مصری شاہ ، ہاشو گینگ شاہدرہ،بٹ گینگ لٹن روڈ، اکرم گینگ مغلپورہ،جھیڈو گینگ کاہنہ، خان گینگ نواب ٹاؤن، علی عمران گینگ سبزہ زار، میاں وکی مجاور گروپ دربار میں کام کرتا ہے جبکہ میر عبداللہ گروپ لندن سے مانیٹر کرتا ہے ۔ سپیشل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور شہر کراچی کی صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔ شوٹرز پیسے لے کر قتل و غارت کرتے ہیں ۔جن کو اگرفوری گرفتار نہ کیا گیا تو مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ابھی ان کا ٹارگٹ سول لوگ ہیں،مگر آنے والے وقتوں میں ان کا اکلا ٹارگٹ پولیس افسران اور سیاست دان بھی ہو سکتے ہیں۔ سپیشل برانچ کی رپورٹ کے بعد آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کوا ن شوٹرز کے خلاف فوری بڑے پیمانے پر آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔