• news

ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل جائیگا


لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے جشن آزادی کی آمد کے حوالے سے ون ویلرز، ہلڑ بازی، ریسنگ، زیگ زگ اور سائیلنسر نکال پر گاڑی و رکشہ چلانے والوں کیخلاف کمر کس لی ہے ۔ اب ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا۔  سٹی ٹریفک پولیس نے آگاہی اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ ٹریفک پولیس ورکشاپ اور موٹر مکینکس کو جشن آزادی کے پیش نظر تنبیہ کرنا شروع کر دیا، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا کہ وہ آگاہی کیلئے موٹرسائیکل ورکشاپ، مکینکس کو اس حوالے سے تنبیہہ کریں۔ ون ویلرز اور موٹر مکینک دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ یہ جشن آزادی، ایکسیڈینٹ فری جشن آزادی ہوگی۔ موٹرمکینکس ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے اور سائیلنسر نکالنے پر اجتناب کریں۔ آپریشن پولیس کیساتھ مل کر سابقہ ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کی لسٹ مرتب کی جا رہی ہے، جشن آزادی پر شہری خصوصاً والدین مثبت کردار ادا کریں۔ اپنے بچے کی حادثاتی موت کے ذمہ دار آپ خود ہوںگے۔c

ای پیپر-دی نیشن