شہری کو اغواء کرنے والے 3ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ساندہ پولیس نے اسلحہ کے زور پر شہری کو تشدد کا نشانہ بناکر اغواء کرنے والے تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا اور مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔ ساندہ کے علاقے میں ملزمان نے دو بھائیوں کو بازار میں تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک بھائی وقاص کو اغواء کرکے لے گئے ۔ ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان جہانزیب،بلال اور بشیر کو گرفتار کرکے مغوی وقاص کو بازیاب کروا کر ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول،ایک گن۔12 میگزینز،درجنوں گولیاں اور 4 موبائل فونز برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل ملزمان کی اسلام پورہ کی حدود میں فائرنگ کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔