ملکی اداروں کیخلاف متنازعہ بیانات دینے والوں کا محاسبہ کیا جائے : چیئرمین ہیومن رائٹس واچ کمیٹی
فیروزوالہ( نامہ نگار ) چیئرمین ہیومن رائٹس واچ کمیٹی رانا منصور علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کیخلاف متنازع بیانات دیکر جھوٹی سیاست چمکانے والوں کو شرم کرنی چاہئے ،ایسے عناصر کا فوری محاسبہ کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کر نے چاہئیں اورعبرتناک سزا دلائی جائے کہ انکی آنیوالی نسلیں یاد رکھیں ۔،ان خیالات کا اظہار انہوں ہیومن رائٹس واچ کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ ہم ایسے سیاستدانوں اور رہنمائوں کے بیانات کی پر زور مذمت کرتے ہیں، ان عناصر کیخلاف فوری اقدامات کرکے پابند سلاسل کیا جائے۔