• news

 لاہور پولیس پاکستان کی بہترین پولیس فورس:ڈی آئی جی آپریشنز


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال احمد کوثر نے یومِ عاشورہ کے پْرامن انعقاد پر لاہور پولیس کوشاباش دی۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ عزاداری جلوس و مجالس کی ٹیم ورک کے ذریعے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی۔ لاہور پولیس کے 10 ہزار سے زائد افسران وجوانوں نے موسم کی شدت کی پرواہ کئے بغیر بہترین فرائض انجام دیئے۔انہوںنے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کامورال بلند رہا، کردار قابلِ ستائش ہے۔سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس پی سکیورٹی ودیگر افسران کوبھی شاباش دیتا ہوں۔ ٹریفک کے بہترین انتظامات پر منتظر مہدی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ لاہور پولیس پاکستان کی بہترین پولیس فورس ہے۔لاہور پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ یومِ عاشورہ کے پرْ امن انعقاد پر شہریوں کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔یومِ عاشور کے موقع پرڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر مجالس و مرکزی جلوسوں کے اختتام تک اپنی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے۔ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر) مستنصر فیروز، ایس پی سکیورٹی صاعدعزیز، ڈویژنل ایس پیز بھی اس موقع پر اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے نظر آئے۔ لاہور پولیس کی طرف سے پیشگی جامع منصوبہ بندی اورضلعی انتظامیہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے موثراور مربوط کوآرڈینیشن کی وجہ سے عشرہ محرم پْر امن رہا اور صوبائی دارالحکومت کے کسی بھی علاقہ سے کسی ناخوشگوار واقع کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر، کمشنر لاہور،ڈی سی لاہور کے ہمراہ موبائل کمانڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر امن کمیٹی، منتظمین مجالس وجلوس نے اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے مذکورہ تمام نے امن کارواں میں بھی حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن