• news

ایشیا کپ 2022،عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا   


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ 2022کے کوالیفائرز کیلئے میزبان ملک کا اعلان کردیا۔ عمان ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کی میزبانی 20 سے 24 اگست تک کریگا، متحدہ عرب امارات، کویت، ہانگ کانگ اور سنگاپور ایونٹ میں مدمقابل ہوں گے۔کوالیفائر ٹیمیں 27 اگست سے ایشیاکپ 2022 کے دوسرے مرحلے میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ شیڈول کے مطابق  20 اگست کو سنگاپور بمقابلہ ہانگ کانگ،21 اگست کو یو اے ای بمقابلہ کویت،22 اگست کو یو اے ای بمقابلہ سنگاپور،23اگست کو کویت بمقابلہ ہانگ کانگ،24 اگست کوسنگاپور بمقابلہ کویت اور24  ہی اگست کوہانگ کانگ کا مقابلہ یو اے ای سے ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن