• news

ارشد ندیم کے گاؤں میں فوری سٹیڈیم تعمیر کرانے کا اعلان


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب کے وزیر کھیل ملک تیمور نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گاؤں میں فوری طور پر سٹیڈیم تعمیر کرانے کا اعلان کیا ہے۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، ان کا استقبال میں خود کروں گا، وہ پوری قوم کو فخر ہے۔ملک تیمور نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرتا رہے گا، ارشد سمیت میڈلز جیتنے والے تمام اتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن