پریکٹس میچ ُ‘ قومی ٹیم نے شاہینز کو 92رنز سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم نے واحد پریکٹس میچ میں پاکستان شاہینز کو 92 رنز شکست دیدی۔291 رنز کے جواب میں پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم 198 پر آؤٹ ہوگی ۔محمد نواز نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔عبداللہ شفیق 44، محمد حارث اور عبدالواحد بنگلزئی نے 27،27 رنز سکور کیے ۔قومی ٹیم نے پاکستان شاہینز کیخلاف 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 290 رنز بنائے تھے ۔امام الحق 82 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔کپتان بابراعظم نے 56، فخر زمان نے 45 اور خوشدل شاہ نے ناٹ آؤٹ 44 رنز سکور کیے تھے ۔میر حمزہ، ابرار احمد اور زاہد محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔