پنجاب کو کھیلوں کی نرسری بنایا جائے گا: ملک تیمور مسعود
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ پنجاب کو کھیلوں کی نرسری بنایا جائے گا،پنجاب کے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کیلئے کامیابیاں حاصل کررہے ہیں،تمام کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات دیں گے،پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیاں فوری شروع کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب آمد اور محکمانہ بریفنگ کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کیلئے آگاہی مہم شروع کی جائے،سپورٹس اور مثبت سرگرمیوں سے پنجاب کے نوجوانوں سے رابطہ قائم کیا جائے گا، صوبہ میں تحصیل و ضلعی سطح پر یوتھ و سپورٹس کمیٹیاں بحال اور محکمہ سپورٹس و یوتھ افیئرز کے افسران کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے کیپسٹی بلڈنگ کی جائیں گی۔ پنجاب میں بہت ٹیلنٹ ہے، گاؤں گاؤں،شہر شہرسے ٹیلنٹ نکال کر آگے لائیں گے، ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں جس سے پاکستان کا سافٹ امیج بن رہا ہے۔
سپورٹس ہماری اولین ترجیح ہے،اس کے فروغ اور ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں مقابلے کی فضاء پید اہوتی جس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پائیگا۔