سپاٹیفائی کی جانب سے جنوبی ایشیاء میں نازیہ حسن اگست کیلئے ایکول پاکستان کی ایمبیسڈر منتخب
لاہور (کلچرل رپورٹر) عالمی آن لائن میوزک پلیٹ فارم سپاٹیفائی کے پروگرام ایکول پاکستان کی جانب سے ایسے ابھرتی ہوئی اور عظیم گلوکاراؤں کو سامنے لایا جاتا ہے جنہوں نے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو نئی راہ دکھائی اور اس سلسلے میں سپاٹیفائی کی جانب سے ان خواتین گلوکاراؤں کی میوزک انڈسٹری میں حوصلہ افزائی اور انکی خدمات کے اعتراف کا عمل جاری ہے حال ہی میں برصغیر میں میوزک انڈسٹری کی ناقابل فراموش کوئین آف ساؤتھ ایشین پاپ نازیہ حسن کو سامنے لایا گیا ہے جنہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے سنہری دور میں از سر نو نئی سمت متعین کی اور وہ لوگوں کے دلوں پر آج بھی راج کرتی ہیں ایکول پاکستان کی جانب سے نازیہ حسن وہ پہلی آرٹسٹ ہیں جنہیں بعد از مرگ اس اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا ہے پروگرام میں نازیہ کی شمولیت کا مقصد دراصل اس عظیم گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جن کی رواں ماہ میں 22 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ سپاٹیفائی کے آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنر شپ برائے پاکستان کے لیڈ خان ایف ایم نے کہا کہ رواں ماہ کے لئے ہم ایسی آرٹسٹ کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جو نہ صرف اپنے دور میں میوزک انڈسٹری میں بڑی تبدیلی لائیں ۔
بلکہ موجودہ دور میں بھی ان کے میوزک کو پسند کیا جاتا ہے یہ کوئی اور نہیں بلکہ نازیہ حسن ہیں ہمیں ان کی زندگی اور میوزک کو خراج تحسین پیش کرنے پر انتہائی فخر ہے۔