قصور پو لیس کا عو ا م دو ستی کا رشتہ بہت مضبو ط ہے :صہیب اشرف
قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلعی پولیس کے ہر ایک افسر اور جوان نے پوری محنت کیساتھ سخت گرمی میں اپنے فرائض سرانجام دئیے تو وہیں پر ممبران امن کمیٹی،تاجروں، صحافیوں، علماء اکرام اور وکلاء نے بھی مثالی کردار ادا کیا جنہوں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر کے سا بق روا یات کو برقرار رکھتے ہوئے امن اور بھا ئی چا رہ کا ثبو ت دیا ہے۔انہوں نے کہا میں تمام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کرتا ہوں میں ان سب کا بے حد مشکو ر ہو ں انہو ں نے پو لیس کی معا ونت کر کے اور کمیو نٹی بیس پولیسنگ کے فارمو لا پر عمل کر کے ثا بت کیا ہے کہ قصور پو لیس عو ا م دو ستی کا رشتہ بہت مضبو ط ہے جس کی بدو لت ضلع قصور میں عشرہ محر م الحرام خداتعا لیٰ کے فضل و کرم سے بخیر یت اختتا م پذیر ہو اہے۔ڈی پی او قصور نے مزید کہا کہ ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب خاں، ڈی ایس پی سٹی حافظ سعید احمد،اے ایس پی صدراظہر جاوید، ڈی ایس پی چونیاں لعل محمد کھوکھر،ڈی ایس پی پتوکی محمد سکندر،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمحمود احمد،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد،ڈی ایس پی سی آئی اے نصراللہ نیازی، ڈی ایس پی ٹریفک ظفر عباس نقوی،ایس ایچ اوز اورمحکمہ پو لیس کے تما م افسر اور جوانوں کو شاباش اور مبا رکبا د دیتا ہو ں۔