لوگوں کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے:چوہدری شہباز
شرقپور شریف (نامہ نگار) رانا تنویر حسین نے حلقے میں اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ مکمل کرائے اور حلقہ کی عوام کیلئے خدمت کر رہے ہیں میرے دروازے حلقہ کی عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں لوگوں کے مسائل کو حل کرنا میرا مشن ہے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار پی پی 139 چوہدری شہباز احمد نے شرقپور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا حلقے کو خوبصورت بنانے کیلئے دن رات ایک کر دونگا مسلم لیگ ن ملک کی مقبول عوامی جماعت ہے سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے کوئی عوامی حکومت مہنگائی کرکے اپنی بد نامی نہیں کراتی جلد عوام کو ریلیف ملے گا۔