’’ شہدائے کربلاکی لازوال قربانی اقوام عالم کیلئے امن کا پیغام ہے‘‘
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجرا ن مدینہ مارکیٹ اور انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاں کے عہدیداروں نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کو اسلام کی سربلندی کی خاطر دی گئی قربانی کو انمٹ باب قرار دیتے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے کسی ایک فرقہ کیلئے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کیلئے جنگ لڑی حضرت امام حسین ؓ کی شہادت کو کسی فرقہ سے منسلک کرنا سراسر زیادتی ہے ’’ شہدائے کربلا‘‘کی لازوال قربانی اقوام عالم کیلئے امن کا پیغام ہے حضرت امام حسین ؓ نے حق کی خاطر جان قربان کرنے کا درس دیا ہے جو قیامت تک ہر مسلمان کیلئے راہ ہدایت ہے’’ حق کی خاطر سر تو کٹایا جاسکتا ہے لیکن جھکایا نہیں جاسکتا ‘‘ ، میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے فیضان شفیق خان، سیٹھ محمد عظیم، محمد اسحاق مٹھو، چوہدری محمد ارشد چھرا اور شیخ عبدالحمید نے کہا کہ باطل قوتیں چاہے کتنی بھی طاقت ور کیوں نہ ہوں جذبہ ایمانی اور سیرت حسینی کا وار کرتے ہوئے یزیدیت کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے مٹایا جاسکتا ہے۔