سٹیٹ بینک نے آسان موبائل اکاؤنٹ پر ماس میڈیا مہم شروع کردی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بینک دولت پاکستان نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ افس (ایف سی ڈی او )کے اشتراک سے آج اسان موبائل اکاؤنٹ (اے ایم اے) کے لیے ابلاغ عامہ مہم کا باضابطہ افتتاح کردیا۔اے ایم اے قومی مالی شمولیت حکمت عملی کے تحت ایک اہم اقدام ہے اور اس کا مقصد بینکاری سہولتوں سے محروم افراد کو درپیش مالی مسائل سے نمٹنے میں مدد دینا ہے جس کے لیے انہیں مالی خدمات تک اسان، سستی اور ڈجیٹل رسائی مہیا کی جائے گی جوصرف یو ایس ایس ڈی کوڈ *2262# ڈائل کرنے سے حاصل ہوجائے گی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے ماس میڈیا مہم کے اغاز سے اے ایم اے، اس کے اسان استعمال اور منسلکہ فوائد کے بارے میں عمومی آگاہی پیدا ہوگی جس سے بینکاری سہولتوں سے محروم افراد کو باضابطہ مالی نیٹ ورک میں شامل ہونے کی ترغیب ملے گی۔اس ابلاغ عامہ مہم میں ملک بھر کے تمام اہم ٹی وی، ریڈیو، پرنٹ اور ڈجیٹل پلیٹ فارمز استعمال کیے جائیں گے۔ اردو کے علاوہ یہ مہم علاقائی زبانوں میں بھی چلائی جائے گی۔ تاکہ ملک بھر کے تمام پاکستانیوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی، اگہی اور پراڈکٹ کی تفہیم کو یقینی بنایا جاسکے۔ماس میڈیا مہم کو صارف کو نظر میں رکھتے ہوئے وضع کیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کسی بھی موبائل نیٹ ورک کے ذریعے کسی بھی موبائل فون (اسمارٹ یا سادہ فون) سے صرف یو ایس ایس ڈی کوڈ *2262# ڈائل کرکے آسان موبائل اکاؤنٹ کھولنے اور استعمال میں آسانی کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ صارفین برانچ لیس بینکاری خدمات فراہم کرنے والوں کی فہرست میں سے اپنے پسندیدہ بینک کا انتخاب کرسکتے ہیں اور فنڈ ٹرانسفر، ڈپازٹ، بل کی ادائیگی، موبائل ٹاپ اپ، بیلنس انکوائری وغیرہ سمیت متعدد بینکاری خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔