• news

 خیبرپی کے: 4 قومی اسمبلی حلقوں پر ضمنی الیکشن کےلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات


پشاور(بیورورپورٹ) خیبرپی کے میں 4 قومی اسمبلی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ این اے 22مردان کے لئے سردار جہانزیب کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ، این اے 24چارسدہ کے لئے رحم زادہ ، این اے اکتیس کے لئے سید احمد خان ، این اے 45کرم کیلئے محمد ندیم خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔
 جنہوں نے گزشتہ روز باقاعدہ طور پر اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے ۔ چاروں حلقوں میں انتخابات پچیس ستمبر کو ہونگے جس کے لئے کا غذات جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ جو کل تک جاری رہینگے ۔ اور 14اگست کو امیدوراروں کے نام شائع کئے جائینگے ۔ 
 افسر ز تعینات

ای پیپر-دی نیشن