ماموں کانجن: بدچلنی کا شبہ، خاوند نے بیوی کو مار کر دریا میں بہا دیا
ماموں کانجن (نامہ نگار) خاوند نے اپنے چچا کی مدد سے بیوی کو قتل کر کے نعش کے ٹکڑے کر کے دریائے راوی میں بہا دئیے۔ غوطہ خوروں نے نعش کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ گڑھ کے علاقہ دریا راوی کے کنارے سدلوں کی بھینی کے اللہ رکھا کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی نازیہ بی بی کا چال چلن درست نہیں، جس پر اس نے گزشتہ شب اپنی اہلیہ کو چچا بہاول شیر کی مدد سے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے کر کے دریائے راوی میں بہا دئیے۔ مقتولہ کے ماموں عمر دراز کی اطلاع پر پولیس نے ملزموں کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو انہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بدچلنی کے شبہ میں نازیہ کو قتل کر کے اس کے ٹکڑے دریا میں بہا دئیے ہیں۔
بیوی قتل