• news

کابل میں خودکش حملہ، ڈائریکٹر مدارس جاں بحق، متعدد افراد زخمی 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان دارالحکومت کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکہ ہوا۔ افغان حکام کے مطابق مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں بم دھماکے میں2سکیورٹی اہلکاروں سمیت5 افراد زخمی ہو گئے۔ افغان محکمہ اطلاعات و ثقافت کے صوبائی سربراہ معز الدین احمدی نے بتایا کہ یہ بم دھماکا صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں ہوا، گزشتہ کئی ماہ کے دوران حالات پرامن رہنے کے بعد صوبہ بدخشاں میں یہ پہلا دھماکا ہوا ہے جس کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان دھماکہ

خودکش حملہ 

ای پیپر-دی نیشن