فرانزک سائنسز کا لاہور پولیس کی تربیت کیلئے دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے ان کے دفتر مےں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ایس پی ہیڈ کوارٹرز اویس ملک دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے غلام محمود ڈوگر کو دوبارہ سی سی پی او لاہور تعیناتی پر مبارکباد دی اور ملاقات میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش کے معیار میں بہتری کے لیے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فرانزک سائنسز کی تربیت کے ذریعے لاہور پولیس کی استعداد کار کا دائرہ بڑھانے پر اتفاق کیا۔دریں اثناءسی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر سے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے وفد نے گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ جنرل منیجر سنٹرل ریجن بریگیڈیئر (ر) سید مظفر احمد کی قیادت مےں وفد مےں ہیڈ آف ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ عمیر،اسسٹنٹ منیجر کلیم اللہ، حمزہ غفار،عاصم اعجاز و دیگر وفد میں شامل تھے۔وفد میں شامل ماہرین نے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کو ادارے کے جدید ای پولیسنگ سسٹم اور کمیونیکیشن آلات بارے بریفنگ دی۔این آر ٹی سی انجینئرز نے مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس آلات،سسٹم آپ گریڈیشن،موبائل وہیکلز اہنڈ ڈرون سرویلنس بارے خدمات سے بھی سی سی پی او لاہور کو آگاہ کیا۔