شوٹر ز کی لسٹ میں نام شامل ہونے پر عابد باکسر عدالت سے رجوع کر لیا
لاہور(نامہ نگار)سابق پولیس انسپکٹر عابد حسین باکسر نے اپنا نام شوٹرز کی لسٹ میں شامل ہونے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر نام کو لسٹ میں شامل کیا گیا۔ میں سابق پولیس افسر ہوں اور میرا نام کبھی بھی شوٹرز یا بدمعاشوں کی لسٹ میں نہیں آیا ہے۔ اگر میرے پاس کوئی شوٹرز ہیں تو انکا نام دیا جائے،میں کبھی کسی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں رہا ہوں۔