انڈور ہاکی ایشیا کپ‘ پاکستانی خواتین کو 2 میچوں میں 20 گول پڑ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم انڈور ہاکی ایشیا کپ میں مسلسل دوسرا میچ ہار گئی ۔ دفاعی چیمپئن قازقستان سے 13-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویمن ان گرین کو افتتاحی میچ میں چائنیز تائپے سے 7-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑاا۔ گرین شرٹس نے 20 گول تسلیم کر لیے ہیں۔پاکستان کے گروپ مرحلے میں مزید دو میچز باقی ہیں۔ ان کا اگلا میچ انڈونیشیا کےخلاف جبکہ آخری گروپ میچ ایران کےخلاف ہوگا۔ اگر ٹیم معجزانہ طور پر بقیہ دو گیمز جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اسے اگلے راو¿نڈ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار کھلاڑیوں کو نہ ٹھہرایا جائے کیونکہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے۔ویمن ان گرین نے اپنی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی انڈور ہاکی نہیں کھیلی۔
اور ان کی تیاری کا فقدان ظاہر ہے۔ قومی ٹیم کو آخری لمحات میں ترتیب دیا گیا تھا اور سکواڈ میں منتخب ہونے والے تمام کھلاڑی انڈور ہاکی پلیئرز کے بجائے فیلڈ ہاکی کے کھلاڑی ہیں۔ پاکستان کے سکواڈ نے اپنی تربیتی مہم کے زیادہ تر حصے میں مناسب آلات کے بغیر تربیت دی اور ذرائع کے مطابق ٹیم کو فراہم کردہ سامان ان ڈور ہاکی کے لیے موزوں نہیں تھا۔