یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کے زیر اہتمام نعت ،قرات مقابلے
لاہور (سٹاف رپورٹر، سپیشل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے پاکستان کے شہدا کی یاد میں سا لا نہ انٹر ڈیپا رٹمینٹل نعت اور قرات کے مقابلوں کا انعقادکیا۔ان مقا بلو ں میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبہ و طا لبا ت کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ قرات کے مقا بلو ں میں(ڈی وی ایم) کے عمر ساجد اور (بی بی اے) کی اُ ما مہ اشرف نے پہلی پوزیشن حا صل کی۔نعت کے مقا بلو ں میں (انسٹی ٹیو ٹ آف با ئیو کیمسٹری اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی) کے محمد یسین نے اور( ہیو من نیو ٹریشن ڈیپا رٹمنٹ) کی علینہ لقمان نے پہلی پوزیشن حا صل کی۔