• news

اقلیتوں کا ملک پر اتنا ہی حق  جتنا دوسروں کا ہے: شہزاد سعید چیمہ 

لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے اقلیتوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ1973ء کے آئین  میں تمام پاکستانی شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے،پاکستانی اقلیتوں کا بھی ملک پر اتنا ہی حق ہے جتنا باقی شہریوں کا اقلیتوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ ہمارا دین اور آئین مذہبی آزادی کے احترام اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔تحریک پاکستان میں غیرمسلم شخصیات نے بھی قائداعظم کا ساتھ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن