• news

ابوبکر شرقپوری کی کامیابی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائینگے:چودھری اشفاق

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما چودھری اشفاق احمد ورک آف یوکے نے کہاکہ عمران خان محب وطن اور عوام دوست لیڈر ہے ساڑھے تین سالوںکے دوران جو پالیسیاں بنائی گئی ا س سے عارضی نہیں بلکہ ہماری آنیوالی نسلیں بھی استفادہ کرتی ملک دشمن قوتوں کو پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی اس لیے سازش کے تحت تحریک انصاف کی حکومت کو گرایا گیا ہے ہم کل بھی عمران خان کیساتھ تھے آج بھی ہیں اورہمیشہ رہیں گے پی پی 139 کے ٹکٹ ہولڈر صاحبزادہ میاں ابوبکر شرقپوری کی کامیابی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیںگے۔

ای پیپر-دی نیشن