• news

محرم میں امن وامان رکھنے پراداروں اور انتظامیہ کے مشکور ہیں:مفتی اسلم طارق 

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) محرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنے پرتمام سیکیورٹی اداروں اور ضلعی و سٹی  گورنمنٹ کے مشکور ہیں ،جس طرح کمشنر گوجرانوالہ منصور قادر، ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر ڈپٹی،سٹی پولیس آفیسر عمر سلامت نے شب و روز کی محنت اور موثر حکمت عملی سے امن و امان قائم رکھا وہ لائق تحسین ہے، سیکیورٹی اداروں 1122اور سٹی ٹریفک پولیس کے جوانوں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ان خیالات کا اظہار سنی علماء کونسل کے ضلعی صدر علامہ مفتی اسلم طارق نے پرامن عشرہ محرم الحرام پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ 14اگست کو سنی علماء کونسل ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام یوم آزادی بائیک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سنی علما ء کونسل کے عہدیداران ،معروف علماء کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی،یوم آزادی بائیک ریلی صبح 10بجے کنگنی والا بائی پاس سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ سے ہوئی جنرل بس ا سٹینڈ چوک پر اختتام پزیر ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن