محرم میں گوجرانوالہ انتظامیہ کی کارکردگی مثالی رہی: عطا فرید چوہدری
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)مرکزی رہنما فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ عطا فرید چوہدری نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی مثالی رہی ہے گوجرانوالہ میں اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر کی طرف ایسے بہترین اور لاجواب انتظامات نہیں کیے گئے ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر یوم عاشورہ پر خود تمام تر انتظامات کا جائزہ لیتی رہی جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی خود نگرانی کی وجہ سے یوم عاشورہ پر امن طریقہ سے گزرا ہے امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ عاشورہ سے قبل حساس مقامات اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کرنے کی وجہ سے شہر میں امن و امان رہا بزنس کمیونٹی ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے اس اقدام سے انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ڈپٹی کمشنر نے اپنی ذمہ داری کا بخوبی سر انجام دیا عاشورہ محرم کے دوران قیام امن، ماتمی جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات تسلی بخش رہے خدا کے فضل سے تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے پورے ڈویژن میں مکمل امن رہا ۔