• news

محمود الرشید کو ایف آئی اے کا نوٹس‘ ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے جواب مانگ لیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کییس میں ایف آئی اے کی انکوائری میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے حکام سے آئندہ ہفتہ جواب طلب کر لیا۔ جسٹس صفدر سلیم شاہد نے محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمشن ‘ ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمشن کے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ فیصلے کو جواز بنا کر ایف آئی اے نے طلبی کا نوٹس بھجوایا۔ الیکشن کمشن کے فیصلے کی بناء پر ایف آئی اے کے پاس انکوائری کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
جواب طلب
   

ای پیپر-دی نیشن