• news

شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ نہ کریں، وزیر داخلہ  

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے سعودی عرب (مکہ) میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خان نے ٹیلیفون پررابطہ کر کے شہباز گل کیس سے متعلق تفصیلات پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی گرفتاری پر بھی آئی جی اسلام آباد سے اظہار ناراضگی کیا ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ شہباز گل کا ڈرائیور بنی گالا میں روپوش ہے۔گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کہاکہ بنی گالا کے مکینوں سے گفتگوکے ذریعے ملزم ڈرائیور کی حوالگی سے متعلق معاملہ حل کیا جائے۔ انہوںنے آئی جی کو ہدایت کی کہ عدم تعاون کی صورت میں مجھے آگاہ کیا جائے،بنی گالا ریڈ کرنے سے پہلے اجازت لی جائے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز گل کالیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرنے کیلئے اسکے ڈرائیور کو ہرصورت گرفتار کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دوران گرفتاری چادراور چار دیواری کا مکمل خیال رکھا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ڈرائیورگرفتاری اورشہباز گل کے مقدمے میں شواہد اکٹھا کرنے کے عمل کے دوران قانون کی مکمل پاسداری کی جائے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو اسکے بچے سمیت گرفتار کرنے بھی پر آئی جی اسلام آباد سے اظہارناراضگی کیا ۔ انہوںنے کہاکہ گھریلو خواتین کو گرفتار کرنا ہماری حکومت یا مسلم لیگ (ن) کی پالیسی اور روایت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسے کسی بھی عمل کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔ 
وزیر داخلہ

ای پیپر-دی نیشن