• news

حکومت کا لندن کے میئر صادق خان  کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے لندن کے میئر صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا ہے۔ صادق خان کو ستارہ پاکستان یوم آزادی پرپاکستانی ہائی کمیشن میں دیا جائے گا۔ ہائی کمیشن کے اعلان کے مطابق صادق خان کو یہ اعلیٰ اعزازکمیونٹیز کی خدمت پر دیا جارہا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صادق خان کو یہ اعلیٰ اعزازپاک برطانیہ تعلقات بہتربنانے میں معاونت پر دیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی نژاد صادق خان 2016ء سے لندن کے میئر ہیں۔ وہ دوبارہ انتخابات جیت کر میئر منتخب ہوئے ہیں۔ صادق خان کے والدین 1968ء میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے، صادق خان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔
صادق خان

ای پیپر-دی نیشن