سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئی ہیں، شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئی ہیں تنقید اور تضحیک دو مختلف چیزیں ہیں عدلیہ اور اداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے میرے شہر میں کل 76 ڈکیتیاں ہوئی ہیں صرافہ بازار راولپنڈی میں جہاں کلو کے حساب سے لوگ سونا خریدتے تھے دکانیں ویران پڑی ہیں جہاں اب صرف اپنی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے لوگ اپنے چھوٹے موٹے زیور بیچنے آتے ہیں فیصل آباد میں مکان کا کرایہ ادا نہ ہونے پر بچوں کے باپ نے خود کشی کر لی ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچے گی جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے اس سے بچیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو لال حویلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ 50 سال سے 13 اگست کی رات ہم آزادی کا جشن مناتے آرہے ہیں پہلے گارڈن کالج اور پولی ٹیکنیک میں یہ جشن مناتے تھے پھر ہم نے کمیٹی چوک میں جشن منائے اور پھر لال حویلی میں 13 اگست کی رات ہم یہ عالیشان جشن آزادی مناتے ہیں قوم جوش و خروش سے جشن آزادی منائے انشائ اللہ پاکستان اس خطے میں سب سے اہم ملک بننے جا، رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور وزارت داخلہ میں کسی ایک بھی سیاستدان کے خلاف پرچہ نہیں دیا حکمرانی کومنکسرالمزاج اور حلیم طبع ہونا چاہئے رانا ثنائ اللہ اس حکومت کو تباہ کر رہا ہے۔
شیخ رشید