• news

شمالی وزیرستان ‘مذاکرات کامیاب‘  15 روز کیلئے سڑکیں ‘کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ 

میرانشاہ ( نوائے وقت رپورٹ ) شمالی وزیرستان میں اتمانزئی مشران اور پارلیمانی جرگے کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ مذاکرات میں پارلیمانی جرگے کے اصرار پر 15 روز کیلئے سڑکیں اور کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مذاکرات کے دوران فریقین کے درمیان اتفاق ہوا پارلیمانی جرگہ 10 دنوں میں اتمانزئی مشران کے مطالبات پرمتعلقہ حکام سے بات چیت کریگا اور پارلیمانی جرگہ، حکام کے ساتھ مذاکرات سے اتمانزئی مشران کو آگاہ کریگا۔مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اس دوران اتمانزئی مشران کا احتجاجی کیمپ قائم رہے گا جبکہ اتمانزئی قبیلہ کسی کو بھی یوم آزادی منانے سے منع نہیں کریگا۔مظاہرین نے پارلیمانی جرگے کے سامنے مطالبات کیساتھ یہ بات بھی رکھی 15 دن کی ڈیڈ لائن تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔
مذاکرات کامیاب

ای پیپر-دی نیشن