• news

ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام یکجہتی گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 88.55 کی گیمز ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ارشد ندیم کا یہ چوتھا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل پاکستانی اتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز  اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی گولڈ جیتا تھا۔گزشتہ سال ارشد نے ایران میں ہونیوالی امام رضا کپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔
ارشد ندیم

ای پیپر-دی نیشن