• news

 احسن اقبال نے بھی پی ٹی آئی اور امریکی کمپنی کے معاہدے کی  تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی پی ٹی ائی اور امریکی کمپنی کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔احسن اقبال نے ٹوئٹر پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے پی ٹی ائی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ’شرم تم کو مگر نہیں آتی۔
 عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے اور عمران خان، امریکا سے ترلے اور معافی پر اتر آیا ہے۔‘احسن اقبال  نے کہاکہ عمران خان نے پہلے ایلچی بھیجے اور پھر سفیر سے خود منت سماجت کی، اب لابسٹ رکھ کر معافی تلافی کا کام ہو رہا ہے، اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں؟ کمپیوٹر بھی پریشان ہے۔
 تفصیلات

ای پیپر-دی نیشن