• news

ساتویں مردم شماری کا عمل 4 ماہ کیلئے ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ساتویں مردم شماری کا عمل 4 ماہ کے لیے ملتوی کردیا گیا، مردم شماری اگست کے آخر میں ہونا تھی، جو اب دسمبر کے آخر میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے مردم شماری التوا کا شکار ہوئی، مردم شماری کے نتائج مارچ تک الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جا سکیں گے، ابتدائی شیڈول کے مطابق مردم شماری کے نتائج دسمبر میں الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جانے تھے۔
 ملتوی
 

ای پیپر-دی نیشن