• news

ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ،تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، پرویز اشرف 

اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں اور بچوں پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور بچوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں اور انکے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے لہذا وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں منعقدہ چلڈرن کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔سپیکر نے ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے بچوں اور نوجوانوں کے کردار کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ ملک کے ہر بچے کو تحفظ فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ انے والے 75 سالوں میں یہی بچے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس کنونشن کے انعقاد کا مقصد بچوں کو پارلیمانی جمہوریت سے اگاہ کرنا ہے ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان کی پارلیمان بچوں کے حقوق کی تحفظ کیلئے ہر ممکن قانون سازی کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر اور بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کے خاتمے کیلئے سخت قانون بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ضرورت مند بچوں کی پرورش اور انہیں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سویٹ ہومز کی خدمات کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ یسے نیک مقاصد کیلئے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔انہوں نے نوجوانوں کو انٹرنشپ اور سکول کے بچوں کو پارلیمنٹ ہاس کے دورے جیسے اقدامات کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ یہ اقدامات بچوں کو قانون سازی کے معاملات سے آگاہی دینے اور پارلیمانی نظام میں شمولیت کا احساس دلائیں گے ۔کنونشن میں بچوں نے چائلڈ لیبر ، یکساں نصاب تعلیم ، بچوں کی ہراسگی کے خاتمے سمیت صحت اور تعلیمی مواقعوں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تقاریر کی ۔انہوں نے کنونشن کے دوران بچوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے سوالات بھی کئے جن کا وفاقی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ نے جوابات دئیے ۔شرکا نے طلبا طلبات کے ٹیلنٹ کو سراہا اور پارلیمنٹ ہاس میں بچوں کو کثیر تعداد میں مدعو کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا ۔کنونشن میں ملک بھر کے سرکاری و نجی اداروں کے طلبا و طلبات ، سویٹ ہوم کے بچوں اور سٹریٹ چلڈرن نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کنونشن کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے بچوں کو تمام بنیادی حقوق فراہم کے جایئں گے ۔کنونشن کے اختتام پر سپیکر نے بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات اور ڈائمنڈ جوبلی یادگاری شیلڈ تقسیم کئی اور بچوں اور کنونشن کے شرکا کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوائی ۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی خواتین کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں خواتین سیاسی رہنماوں نے اپنے مرد ہم منصبوں کے ساتھ مل کر آزادی کی کے حصول کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہم اپنی خواتین، سیاسی رہنماوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی ہال میں منعقدہ پہلی آئین ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے سلسلے میں منعقدہ خواتین پارلیمنٹرینز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں خواتین نے محنت اور لگن سے زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی قابلیتوں اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی خواتین سیاسی رہنماو ں اور پارلیمنٹرین نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی جمہوری اقدار کے فروغ اور جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے کے کے لیے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے صدارتی الیکشن لڑا اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مسلم دنیا کی پہلی خاتون سپیکر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔کنونشن میں خواتین کو بااختیار بنانے اور زندگی کے ہر پلیٹ فارم پر ان کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ خواتین پارلیمانی کنونشن میں خواتین اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ، سابق خواتین اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی، میدیا سے تعلق رکھنے والی خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق خواتین نے شرکت کی۔
سپیکر قومی اسمبلی

ای پیپر-دی نیشن