ملک میںاقڑسلامی نظام کے نفاذ سے خوشحالی ممکن ہے:عبدالغفارروپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے گزشتہ روزکہا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے خوشحالی ممکن ہے۔ مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ جامعہ القدس چوک دالگراں میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ معاشی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔ آنیوالا وقت عوام کیلئے اذیت ناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اسلام کا معاشی و معاشرتی نظام ہی ملک وقوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ہم ہندو بنئے سے آزادی حاصل کرنے کے بعد عوامی خوشحالی کیلئے کوئی مضبوط پروگرام نہیں دے سکے، قوم اب تک مایوسی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہے اور ہم انتقامی اور شدت پسندی کی سیاست اندھے ہو چکے ہیں۔ حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر جماعت اہلحدیث پورے ملک میں ریلیوں اور سیمینارز کا اہتمام کرے گی۔