• news

لڑکی سے زیادتی ‘پورنو گرافی سکینڈ ل میں ملوث 2ملزم گرفتار


لاہور(نمائندہ خصوصی) لیہ میں لڑکی سے زیادتی اور پورنوگرافی کے مبینہ سکینڈل میں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ لیہ پولیس نے واقعہ میں نامزد 7 میں سے 2 ملزمان کو حراست میں لیا جن میں ابرار اور شوکت شامل ہیں، ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ وزیراعلی چوہدری پرویز الہٰی اور اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جبکہ واقعہ کی تمام پہلو¶ں سے تفتیش کرنے کےلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کے ڈی این اے سیمپلز فرانزک لیب کو بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کو گرفتار کرکے تمام حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔ واقعہ کے تمام پہلو¶ں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقاتی ٹیمیں واقعاتی اور فورنزک شہادتوں کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھا رہی ہیں۔ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن