جشن آزادی ‘پی ٹی آئی جلسہ‘3ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دینگے
لاہور(نمائندہ خصوصی)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی ٹریفک افسران سے میٹنگ ،منتظر مہدی کی زیر صدارت ٹریفک افسران کی جشن آزادی اور13اگست کے جلسہ کے حوالے سے میٹنگ ،ایس پی آصف صدیق، ایس پی شہزاد خان کی شرکت۔میٹنگ میں تمام سرکل افسران نے شرکت کیہ میٹنگ میں جشن آزادی اور 13 اگست کے جلسہ کے حوالے سے روٹ پلان زیر بحث لایا گیا۔ ون ویلنگ، ہلڑ بازی، روڈ بلاکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔موٹرسائیکل کا سائلنسر، بفل نکالنے والوں پر بھی مقدمہ درج کروایا جائے۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، آزادی فلائی اوور پر پٹرولنگ دستے تعینات ہونگے۔ کینال روڈ، جی ٹی روڈ، ڈیفنس بلیوارڈ، علامہ اقبال روڈ، مولانا شوکت علی روڈ پر بھی پٹرولنگ دستے تعینات، ون ویلنگ اور ریسنگ کو روکنے کیلئے ناکے لگائے جائیں گے۔ 54 سپشل اینٹی ون ویلنگ سکواڈز تعینات، ون ویلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے 200 پٹرولنگ افسران اور 11 ایمرجنسی سکواڈز بھی تعینات، 11 ڈی ایس پیز، 151 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے ۔13 اور 14 اگست کو 3 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے ۔
شہریوں کی سہولت کیلئے 2بریک ڈاون،20فوک لفٹرز بھی تعینات، میں خود تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کروں گا۔تمام ڈی ایس پیز کو ایک ایک ایمرجنسی سکواڈ بھی فراہم کیا جائے گا13 اگست کے جلسے کے حوالے سے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کیا جائے۔تمام دفتری سٹاف، ٹکٹنگ اور لائسنسنگ اہلکار بھی جشن آزادی پر فرائض سرانجام دیں گیں۔ون ویلنگ، ریسنگ، زگ زیگ، ہلڑبازی ،روڈ بلاکنگ کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ اہم اور مصروف شاہراہوں پر عارضی سپیڈ بریکر اور بیرئیرز لگائے جائیں گیں، لوڈ بڑھنے پر مین بلیوارڈ گلبرگ، مال روڈ پر موٹرسائیکلسٹ کو سروس روڈز پر چلایا جائےگا جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے روڈ بلاکنگ کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کارروائی کی جائے۔ٹریفک پولیس بھی شہریوں کی طرح جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی۔