ہائیکورٹ : ڈی سی لاہورطلب
لاہور ( سپیشل رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے عدالت سے حقائق چھپانے پرڈی سی لاہور عمر چٹھہ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر ڈی سی لاہور کوجواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
درخواست گزارشمیم اختر وڑائچ کے وکیل اشفاق احمد کھرل نے موقف اپنایا کہ ڈی سی لاہور عمر چٹھہ نے کاہنہ نوکے پٹواری کےخلاف کاروائی کی بجائے عدالت سے حقائق چھپائے،خاتون شہری کی زمین ہتھیانے پر چیف سیکرٹری کی انکوائری میں پٹواری کی برطرفی کا حکم ہوا،متعلقہ پٹواری کی برطرفی کی بجائے اسے واپس کاہنہ نومیں دوبارہ تعینات کردیا گیا،پٹواری کےخلاف کاروائی نہ ہونے پرمتاثرہ خاتون نے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی،ڈی سی لاہور عمر چٹھہ نے عدالت سے حقائق چھپائے اور غلط رپورٹ عدالت جمع کرائی،استدعا ہے کہ غلط رپورٹ داخل کرنے پر ڈی سی لاہور کےخلاف سخت کاروائی کی جائے،عدالت ڈی سی لاہور کو عہدے اور فیلڈ سروس سے ہٹانے کے احکامات صادر کرے،عدالت میں غلط رپورٹس جمع کرانے پرڈی سی لاہور کو آئندہ فیلڈ سروس کےلئے ان فٹ قرار دیا جائے،عدالت انکوائری رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ پٹواری کونوکری سے برطرف کرنے کے بھی احکامات صادرکرے۔
لاہور(خبرنگار)لاہور کنزیومر کورٹ میں فائن پیزا اینڈ ریسٹورنٹ کے خلاف ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا گیا ہے عدالت نے فائن پیزا اینڈ ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
یہ دعوی ایڈوکیٹ آفتاب مصطفی کی جانب سے دعوی دائر کیا گیا۔ دعوی میں کہا گیا کہ دو روز قبل پوری فیملی کے ساتھ فائن پیزا اینڈ ریسٹورنٹ میں گیا کھانے کے لیے چار سے پانچ چیزیں آڈر کی مسلسل ایک گھنٹہ سے زائد انتظار کروایا گیا جب کھانہ آیا تو کھانہ غیر معیاری تھا چکن منچورین رائس میں ٹوٹا چاول استعمال کیا گیا تھا فائن پیزا اینڈ ریسٹورنٹ کی سروس بھی نکاس تھی عدالت سے استدعا ہے کہ ریسٹورنٹ کے مالک کو ایک کڑور پچاس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔